جنازہ میں مقتدی خواہ امام کو ہاتھ کانوں تک ہر تکبیر کے ساتھ اٹھانا چاہیے یا نہیں؟
جنازہ میں ہر تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھانا مستحب ہے، بلکہ بقول مولانا عبد الحئی لکھنوی مرحوم امام ابو حنیفہ صاحب سے بھی روایت آئی ہے، شرح وقایہ۔
… اس میں عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وغیرہ سے اثار جز رفع یدین بخاری میں۔ ابو سعید محمد شرف الدین دہلوی تکبیرات جنازہ کے ساتھ رفع یدین کے بارے میں کوئی صحیح مرفوع قولی فعلی یا تقدیریر حدیث موجود نہیں ہے، البتہ بعض صحابہ سے ضرور ثابت ہے، اس موقوف روایت و نیز بعض ضعیف احادیث کی رو سے تکبیرات جنازہ کے ساتھ رفع یدین کرنا جائز ہے، بدعت یا ممنوع نہیں۔
(فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ) (عبید اللہ رحمانی ۱۹ مئی ۵۳ھ)
… تکبیرات جنازہ کے ساتھ رفع دین کرنے کی ممانعت پر کو صحیح مرفوع صریح حدیث نہیں، بلکہ آثار صحابہ اور ضعیف احادیث اس کے اصل پر دال ہیں، العلم عند اللہ۔ (الراقم علی محمد سعیدی خانیوال)