سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) زید کبھی کبھی جمعہ پڑھتا ہے، اور نماز عید، باقی کوئی نماز نہیں پڑھتا

  • 4265
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 976

سوال

(74) زید کبھی کبھی جمعہ پڑھتا ہے، اور نماز عید، باقی کوئی نماز نہیں پڑھتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارہ میں کہ زید کبھی کبھی جمعہ پڑھتا ہے، اور نماز عید، باقی کوئی نماز نہیں پڑھتا، اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس کا جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں، جواز اور عدم جواز کی وجہ بھی لکھیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سرزنش اور تنبیہ کے لیے ایسے شخص کی نماز میں امام مسجد اور دیگر اہل محلہ شامل نہ ہوں، تو مناسب ہے، کیونکہ ترک نماز کو صحابہ بالاتفاق کفر قرار دیتے تھے، حدیث شریف میں ہے، ((مَنْ ترك الصَّلوة متعمداً فقد کفر)) ویسے دوسرے آدمی نماز جنازہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ (مولانا حافظ محمد گوندلوی گوجرانوالہ)

(الاعتصام جلد نمبر ۲۰ شمارہ نمبر ۲۱، ۲۲)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 152

محدث فتویٰ

تبصرے