سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) چار جنازہ جمع ہو گئے من جملہ ان کے ایک جنازہ نابالغ لڑکے کا ہے

  • 4259
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1299

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں کہ چار جنازہ جمع ہو گئے من جملہ ان کے ایک جنازہ نابالغ لڑکے کا ہے، اور ایک جنازہ نابالغہ لڑکی کا ہے، اور ایک جنازہ بالغ مرد کا ہے، اور ایک جنازہ بالغہ عورت کا ہے، تو کیا چاروں جنازے ایک ساتھ ہی جماعت سے پڑھے جاویں گے، اور نیک کس طرح کی جائے گی، بینوا توجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بہتر ہے کہ ہر جنازہ کی نماز علیحدہ علیحدہ پڑھی جائے، لیکن یہ بھی جائز ہے کہ ایک ہی ساتھ سب کے جنازہ کی نماز پڑھی جائے، اور اس صورت میں چاہیے اگر چاروں جنازے قبلہ کی طرف آگے پیچھے ایک کے بعد دوسرا رکھا جائے، اور اس ترکیب سے رکھنا چاہیے کہ امام کے سامنے اس کے نزدیک پہلے بالغ مرد کا جنازہ رکھا جاوے، پھر اس کے بعد نابالغہ لڑکی کا جنازہ رکھا جائے، اور سب کی نیت کرنی چاہیے۔ اور ایک ہی دعا کافی ہے، ایسا ہی در مختار اور حاشیہ طحاوی میں ہے۔ واللہ اعلم۔

(شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ المتوفی ۱۲۲۹ھ) (فتاویٰ عزیزی جلد نمبر۲ شمارہ نمبر ۱۲)

جنازہ حضور ﷺ کتب شیعہ سے ثبوت

(مولانا عبد المجید سوہدری گوجرانوالہ رحمہ اللہ، المتوفی ۱۳۷۹ھ))

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 138

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ