سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(40) جب تک اچھی طرح کھانا تیار نہ ہو جائے مردہ کو دفن نہیں کرتے ؟

  • 4231
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1624

سوال

(40) جب تک اچھی طرح کھانا تیار نہ ہو جائے مردہ کو دفن نہیں کرتے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ بعض لوگ جب تک اچھی طرح کھانا تیار نہ ہو جائے۔ مردہ کو دفن نہیں کرتے اگر اسی طرح دو تین روز تک مردہ کو فن نہ کیا جائے۔ اور وہ پھول جائے یا نہ بھی پھولے تو ایسے آدمی کا جنازہ پڑھنا چاہیے یانہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کو دفن کرنے میں بڑی جلدی کرنی چاہیے حدیث میں ہے کہ طلحہ بن براء بیمار تھے۔ نبی ﷺ بیمار پرسی کے لیے تشریف لائے۔ آپ نے فرمایا میرے خیال میں ان پر اب موت آیا ہی چاہتی ہے جب موت ہو جائے۔ تو مجھ کو اطلاع کرنا یہ درست نہیں کہ مسلمان کی لاش گھر والوں کے سامنے پڑی رہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی فوت ہو جائے۔ اس کو روک نہ رکھنا چاہیے ۔اس کی قبر کی جلد از جلد تیاری کرنی چاہیے۔ ان دونوں حدیثوں سے ثابت ہوا کہ میت کو جلد از جلد دفن کرنا چاہیے۔ اور روکنا نہ چاہیے۔ اور کھانا پکانے کے لیے میت کو روک رکھنا ایک عجیب سی بات ہے۔ اور یہ طریقہ خلاف حدیث ہے۔ قرون ثلاثہ میں اس کا نام و نشان نہیں ملتا۔ مجتہدین اس کے برخلاف ہیں۔ اور مطابق حدیث ((من عمل عملا لیس علیه امرنا فھو رد)) یہ کام مردود ہے اور یہ جاہل اماموں کی اختراع ہے۔ جو حرام طریقہ سے لوگوں کے مال کھاتے ہیں۔ نعوذ باللہ من ہذہ الخرافات

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 65

محدث فتویٰ

تبصرے