سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(33) اہل میت کے مکان پر کچھ روز تک گوشت نہ آنے دینا جائز ہے یا نہیں؟

  • 4224
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 853

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اہل میت کے مکان پر کچھ روز تک گوشت نہ آنے دینا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کام چونکہ خاص ہندوؤں کے ہاں ہوتا ہے۔ اس لیے اگر کوئی مسلمان اُن کی مشابہت کرے گا تو انہیں میں شامل ہو گا۔ حدیث میں ہے۔ ((من تشبه بقوم فھو منھم)) ’’یعنی جو کسی قوم سے مشابہت کرے وہ انہیں میں سے ہے۔‘‘اس قسم کی روایتیں بہت ہیں۔ جن کی یہاں گنجائش نہیں۔ اس لیے ہم ایک آدھ حدیث پر اکتفا کرتے ہیں۔ مشکوٰۃ میں ہے۔

((عن عمرأن بن حصین وابی برزة قال خرجنا مع رسول اللّٰہ ﷺ فی جنازة فرائی قوماً حوا ارویتھم یمشون فی قص فقال رسول اللّٰہ ﷺ الفعل الجاھلیة تأخذوں البصنیع الجاھلیة تشبھون لقد نعممت ان اَوْ ھُوَ علیکم دعوة ترجعون فی غیر صورکم قال فاخذوا اردیتھم ولم یعودوا لذلك))

’’یعنی عمران بن حصین اور ابی برزہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے (ڈانٹ کر) فرمایا کیا جاہلیت کا فعل لیتے ہو کیا جاہلیت سے مشابہت کرتے ہو۔ میں نے قصد کیا کہ تم پر ایسی بد دعا کروں جس سے تمہاری صورتیں مسخ ہو جائیں۔راوی کہتا ہے کہ حضور علیہ السلام کے ڈانٹنے پر انہوں نے چادریں لے لیں اور پھر اس کام کے لیے نہیں لوٹے۔‘‘

(رسالہ بدعات کی تردید ص ۴)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 55

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ