سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31) زنا کے جنازے کا کیا حکم ہے؟

  • 4222
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1118

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کے گھر میں دو عورتیں نکاحی ہیں۔ ان دونوں میں سے ایک کے گھر زنا کا لرکا پیدا ہوا ہے۔ چار پانچ ماہ کا ہوکر مر گیا۔ امام مسجد کو جنازہ کے لیے بلایا گیا۔ امام مسجد نے جواب دیا کہ میں اس کا جنازہ نہیں پڑھتا۔ تاکہ اس کو کچھ عبرت حاصل ہو، لوگ امام مسجد کو ملامت کرتے ہیں کہ پاک جان کا جنازہ نہیں پڑھا۔ اب سوال یہ ہے کہ امام لائق ملامت ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بچہ معصوم ہے۔ معصوم کا جنازہ پڑھنا چاہیے تھے کیونکہ قصور ماں باپ کا ہے۔ ماں باپ کو تنبیہ کرنے کی صورت یہ ہے کہ ان کا بھانڈا پھیک دیا جائے۔ مگر اب امام کو بھی ملامت نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ اس کی نیت بھی نیک ہے لیکن آئندہ کے لیے آگاہ رہنا چاہیے کہ ظلم کسی کا ہو اور زیادتی کسی پر ہو، یہ مناسب نہیں۔

(عبد اللہ امر تسری از روپڑ) (فتاویٰ اہل حدیث جلد اول ص ۴۵۲)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 54

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ