سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) بچہ بھی قبل بلوغ معصوم ہوتا ہے اور شہید بھی..الخ

  • 4221
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 926

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچہ بھی قبل بلوغ معصوم ہوتا ہے اور شہید بھی گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے۔ بچہ کو غسل دیا جاتا ہے اور اس کا جنازہ بھی پڑھا جاتا ہے۔ مگر شہید کو نہ غسل دیا جاتا ہے اور نہ اس پر نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے۔ اس کا سبب اور اس میں فرق کیوں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شہید نے چونکہ اپنے عمل سے یہ درجہ پایا ہے اس لیے اُس کی بزرگی اور عظمت ظاہر کرنے کے لیے اس کا جنازہ نہیں پڑھا جاتا۔ بچہ نے اپنے اعمال سے کچھ حاصل نہیں کیا، بلکہ خدا نے اپنے فضل سے اس سے قلم اٹھایا ہوا ہے، کہ اُس کے گناہ نہیں لکھے جاتے اس لیے اس کا جنازہ پڑھتے ہیں۔

(عبد اللہ امر تسری روپڑ) (فتاویٰ اہل حدیث جلد نمبر ۲ ص ۴۵۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 54-

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ