السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعد دفن میت کون سی دعا پڑھی جائے۔ بعض لوگ ﴿قُلِ اللّٰہِمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ الخ﴾ اور بعض سورۃ بقرہ کا اول و آخر سرہانے و بائیں پڑھتے ہیں۔ ان کا ذکر شرع شریف میں ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث میں آیا ہے آنحضرت ﷺ یہ دعا پڑھتے تھے۔ ((اَللّٰھُمَّ ثَبِّتُهُ بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ)) قبر پر کھڑے ہو کر دیر تک یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۴۵)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب