السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی کے منہ میں مصنوعی دانت لگے ہوں اور وہ اسی حالت میں فوت ہو جائے تو کیا غسل کے وقت اُن دانتوں کو نکال دیا جائے یا اسی طرح اس میت کو دفنا دیا جائے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر میت کا منہ بآسانی کھل سکے تو مصنوعی دانتوں کو نکال دینا چاہیے ورنہ ایسے ہی رہنے دیا جائے، جس طرح کہ مرد و عورت کے زیوات وغیرہ اُتار لیے جاتے ہیں۔
(مولانا محمد یونس محدث دہلوی رحمہ اللہ)(اہل حدیث گزٹ دہلی جلد نمبر ۸ ش نمبر ۲۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب