السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رمضان شریف کے روزوں کی قضا کب کرنی چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رمضان کے بعد سال بھر میں جب موقع مل جائے تب رکھ لینے چاہیں۔ لیکن جہاں تک ہو سکے روزے رکھنے میں جلدی کرنی چاہیے۔
بلاوجہ دیر کرنا ٹھیک نہیں۔ دوسرے رمضان کے آنے سے پہلے ادا کر لینا چاہیے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ ((یکون علی الصوم من رمضان فما استطیع ان اقضی الا فی شعبان ابو داؤد)) ’’میرے ذمہ رمضان شریف کے روزے ہوتے تھے۔ ان کو میں شعبان میں ادا کرتی تھی۔‘‘(الاعتصام جلد ۱۹ شمارہ ۴۷۔ ۱۸ جمادی الاول ۱۳۸۷ھ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب