السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ٹیکہ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ٹیکہ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جانا چاہیے۔ کیونکہ دوا ٹیکہ کے ذریعہ تمام جسم تک پہنچ جاتی ہے۔معدے میں بھی پہنچ جائے گی۔ نبی ﷺ نے وضو کرتے وقت روزہ دار کو مبالغہ فی الاستنشاق سے منع فرمایا تھا۔اسی اندیشے کی بناء پر کہ کہیں ناک والا پانی اندر معدے تک نہ پہنچ جائے۔ (اخبار اہل حدیث لاہور جلد ۱ شمارہ ۴۷۔ ۱۱ شوال المکرم ۱۳۹۰ھ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب