سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(165) اگر کوئی شخص اس حالت میں فوت ہو جاتا ہے کہ اس کے ذمہ رمضان..الخ

  • 4168
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 954

سوال

(165) اگر کوئی شخص اس حالت میں فوت ہو جاتا ہے کہ اس کے ذمہ رمضان..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص اس حالت میں فوت ہو جاتا ہے کہ اس کے ذمہ رمضان کے روزے ہیں۔ تو کیا اس کا کوئی وارث اس کی طرف سے روزوں کی قضا دے سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر رمضان کے روزے بیماری کی وجہ سے چھوڑے ہوں پھر رمضان کے تندرست ہو کر روزہ رکھنے کا موقع ملا ہو۔ پھر اس نے قضاء چھوڑ دیا ہو تو روزے اس کے ذمے لگ جاتے ہیں۔ فوت ہونے کی صورت میں وارث اس کی طرف سے روزہ رکھ سکتا ہے۔ حدیث سے ثابت ہے۔

(اخبار اہل حدیث لاہور جلد نمبر ۱ شمارہ نمبر ۴۷۔ ۱۱ شوال ۱۳۹۰) (از شیخ الحدیث مولانا ابو البرکات گوجرانوالہ)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 442

محدث فتویٰ

تبصرے