سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(155) ہمارے ہاں ماہ رمضنا میں افطار ی اور صبح کی اذان کا جھگڑا رہتا ہے..الخ

  • 4158
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 867

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں ماہ رمضنا میں افطار ی اور صبح کی اذان کا جھگڑا رہتا ہے۔ آپ گھڑی کے حساب سے وقت بتائیں کہ افطاری اور ختم سحری کا صحیح وقت کیا ہے، تاکہ یہ جھگڑا ختم ہو جائے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گھڑی کے حساب سے ہر جگہ کا وقت جدا جدا ہوتا ہے، نیز روزانہ وقت منٹ منٹ ڈیڑھ ڈیڑھ منٹ بدلتا رہتا ہے، اس لیے ہم آپ کے لیے کوئی صحیح ٹائم متعین نہیں کر سکتے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اخبار میں ٹائم کا نقشہ بھی شائع نہیں کیا۔

عام طور پر لاہو رکا نقشہ شائع ہوا کرتا ہے۔ اور سب جگہ کے لوگ اسی کو استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اور یہ طریق بہت ہی غلط ہے یا تو اپنے مقام کا نقشہ کسی ماہر فلکیات سے الگ نکلوا کر محفوظ رکھئے۔ ورنہ دو چار دن محنت کر کے طلو ع و غروب کا حساب اپنی گھڑی سے دیکھ کر اس کا اندازہ لگا لیجئے۔ مگر پھر بھی جہاں تک ممکن ہو۔ احتیاط ہی سے کام لیجئے۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ ج ۶ ش ۲۱۔ ۲۹ رمضان ۱۳۷۳ھ)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 429

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ