السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ماہ رمضان میں احناف بیس رکعت تراویح پڑھاتے ہیں۔ اہل حدیث کے نزدیک آٹھ رکعت ہے۔ اہل احناف تین رکعات وتر ادا کرتے ہیں۔ درمیان میں تشہد بیٹھتے ہیں۔ اہل حدیث یہ تشہد نہیں بیٹھتے۔ کیا ہم بھی ان صورتوں میں ان کے ساتھ اقتداء کرتے رہیں کیونکہ اگر ان کے ساتھ تراویح نہ پڑھیں تو قرآن مجید سننے سے محروم رہتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تراویح اصل میں آٹھ ہی ہیں۔ آپ آٹھ تراویح کی نیت سے پڑھ لیا کریں۔ اس کے بعد آپ کو اختیار ہے گھر میں جا کر وتر اول رات پڑھیں۔ یا آخری رات پڑھیں۔ اگر چاہیں تو بیس رکعت پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ مگر آٹھ سے زائد محض نفلوں کی نیت کریں۔ اور وتر بدستور گھر میں پڑھیں۔ (فتاویٰ اہل حدیث روپڑی جلد ۲ صفحہ ۳۰۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب