سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(137) حافظ قرآن جو تراویح پڑھاتا ہے، اس کو روپیہ دینا جائز ہے یا نہیں؟

  • 4140
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 981

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حافظ قرآن جو تراویح پڑھاتا ہے، اس کو روپیہ دینا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی اس کی خدمت کرے تو ا س میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ اس کی ممانعت ثابت نہیں۔ بلکہ بعض اصحاب رسول اللہ ﷺ نے سورہ فاتحہ پڑھ کر ایک مریض پر دم کیا تھا۔ اور اس سے تئیس بکریاں لی تھیں۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: کتا ب اللہ پر اجرت لینا اچھا ہے۔ (اخبار الاعتصام جلد ۲۰ شمارہ ۴۷: ۲۳ محرم الحرام ۱۳۸۹ھ)

(مولیٰنا حافظ محمد گوندلوی سابق امیر مرکزی جمعیت)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 360

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ