سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(135) کیاآنحضرت ﷺ سے وتر باجماعت پڑھنے کا ثبوت ملتا ہے؟

  • 4138
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1969

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاآنحضرت ﷺ سے وتر باجماعت پڑھنے کا ثبوت ملتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آں حضرت ﷺ سے وتر باجماعت ثابت ہے۔

(اخبار اہل حدیث لاہور جلد ۱ شمارہ ۴۷: ۱۱ شوال ۱۳۹۰ھ)

توضیح:

نبی ﷺ سے تین دن رمضان میں گیارہ رکعت تراویح مع وتر جماعت سے ثابت ہے، اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابی بن کعب اور تمیم داری کو گیارہ رکعت مع وتر با جماعت حکم فرمایا تھا۔ نزی نفل نماز باجماعت ثابت ہے، رمضان غیر رمضان میں وتروں میں جماعت کی ممانعت پر کوئی دلیل بھی نہیں۔ قیام اللیل صفحہ ۹۷ میں بہت صحابہ اور تابعین کے اقوال جواز پر دال ہیں۔ واللہ اعلم۔ (الراقم علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 359

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ