السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ختم قرآن کے موقع پر بالعموم جو مٹھائی تقسیم کی جاتی ہے، اس کی کیا حیثیت ہے؟ اور کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ختم قرآن مجید کے موقع پر مٹھائی کی تقسیم طبعی اور قدرتی خوشی کے ذیل میں آتی ہے کہ ایک نیکی کے ادا کرنے کی توفیق ملی۔ شرعی مسئلہ نہیں تاہم اعتدال، احتیاط اور سادگی ملحوظ رہنی چاہیے۔ (الاعتصام لاہور جلد ۲۶۔ شمارہ ۱۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب