السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کوئی اہل حدیث کسی حنفی کے پیچھے آٹھ تراویح پڑھ کرا پنے وتر الگ پڑھ سکتا ہے، جب کہ مسجد میں جماعت تراوح بھی ہو رہی ہو۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وتر سنت اور نفل میں شامل ہیں۔ اس لیے گھر پڑھنے افضل ہیں۔ ورنہ جماعت کے ہوتے ہوئے مسجد میں بھی جائز ہیں۔ کیونکہ جماعت فرض نماز کی نہیں ہے، واللہ اعلم۔ (الراقم علی محمد سعیدی خانیوال)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب