سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) رمضان شریف میں اگر کوئی اہل حدیث یا شافعی المسلک تراویح کے بعد وتر ..الخ

  • 4119
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1128

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ رمضان شریف میں اگر کوئی اہل حدیث یا شافعی المسلک تراویح کے بعد وتر کی نماز جماعت سے پڑھاوے۔ جس میں وہ تیسری رکعت میں خلاف طریقہ حنفیہ رکوع کے بعد کھڑے ہو کر ہاٹھ اٹھا کر دعا قنوت پڑھے۔ پھر سجدے میں جاوے۔ تو ایسے امام کی اقتداء میں حنفی المذہب مقلدکی نماز درست ہو گی یا نہیں؟ بینوا توجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز درست وہ گی۔ اور حنفی المذہب مقلد کو امام کی متابعت میں قنوت کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب۔ (اخبارمحمدی دہلی جلد نمبر ۵ شمارہ نمبر ۱۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 348

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ