السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا آٹھ ہی رکعت تراویح سنت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں! مگر باقی مستحب ہے، رد المختار صفحہ نمبر ۷۳۸ میں ہے۔
((وذکر فی الفتح ان مقتضی الدلیل کون المسنون منہا ثمانیة والباقی مستحباً وتمامه فی البحراٰہ))
’’اور ذکر کیا ہے، فتح القدیر شرح ہدایہ میں یہ کہ متقضیٰ ہو دلیل کا ہونا مسنون اُس سے آٹھ ہی رکعت ہے، اور باقی مسحتب اور پوری بحث اس کی بحر الدقائق میں ہے۔۱۲۔‘‘
(حررہ مولوی عبد الغفور رمضان پوری بہاری۔ فتاویٰ مفید الاحناف صفحہ نمبر۱۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب