السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حافظ قرآن کو جو تراویح میں قرآن شریف ختم کرتے ہیں، گویا انجن جوڑ دیتے ہیں، انجن بھی اس رفتار پر کہ اخیر کے درجہ پر چلاتے ہیں پیچھے لقمہ دینے والا کوئی حافظ موجود نہ ہو تو ایسی حالت میں نماز ہوسکیت ہے یا نہیں؟ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن مجید کو بآہستگی پڑھنا چاہیے۔ ﴿وَرَتَّلِ الْقُّرآنَ تَرْتِیْلًا﴾ جو لوگ اتنا جلدی پڑھتے ہیں، ان کے پیچے نماز پڑھنی ایک رسمی چیز ہے، اصلی نہیں۔ (اہل حدیث امر تسر ۲۳ جنوری ۱۹۳۱ئ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۱۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب