سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نعت گانے کی طرز میں پڑھنا

  • 410
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 654

سوال

سوال: کیا نعت گانا جائز ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہے کی نعت پڑھنے میں کوئی ممانعت نہیں، اور کہتے ہے کی اگر نعت میں شرک آ جائے تو نعت پڑھنا حرام ہے. اگر نعت کو ایک خاص راگ میں گایا جائے تو کیا نعت گانے کے حکم میں آےگی؟

جواب: یہ بات ذہن میں رکھیں کہ گانے اور موسیقی میں فرق ہے۔ عرفی معنی میں گانے کا تعلق صرف زبان و لسان اور لب و لہجے سے ہے یعنی ترنم سے کسی شاعری کو پڑھنا جبکہ موسیقی کا تعلق آلات موسیقی سے ہوتا ہے۔
پس موسیقی تو ہر صورت حرام ہے جبکہ بعض صحیح روایات میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے گانے یعنی ترنم کے ساتھ شاعری پڑھنے کی اجازت دی ہے بشرطیکہ اس کے الفاظ اور مقاصد خلاف شریعت نہ ہوں۔ اگر تو نعت گانے سے مراد اسے ایک خاص لب و لہجہ، ٹون اور ترنم سے پڑھنا مراد ہے تو اس کی اجازت ہے بشرطیکہ الفاظ شرکیہ نہ ہوں۔ واللہ اعلم بالصواب

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ