السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صحابہ کرام میں کسی صحابی نے بیس رکعت تراویح پڑھی ہیں کہ نہیں؟ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
: انفرادی طور پر بعض صحابہ نے بیس بھی پڑھی ہیں۔ چالیس بھی پڑھی ہیں، مگر جماعت آٹھ ہی کی ہوتی تھی۔ کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ ثانی نے تراویح کے امام کو حکم دیا تھا کہ آٹھ رکعت تراویح تین وتر مجموعہ گیارہ رکعت پڑھائیں۔ چنانچہ وہ ایسا ہی کرتے تھے، یہ مضمون مؤطا امام مالک اور قیام اللیل مروزی میں بتصریح ملتا ہے، واللہ اعلم۔ (اہل حدیث ۲۳ شوال ۱۳۶۵ھ) مفصل بحث کتاب الصلوٰۃ میں گزر چکی ہے۔ (راز) (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۱۰)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب