سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(76) اگر رمضان شریف ۲۹ دن کا ہو اور ایک پہلا روزہ ہم نے بوجہ چاند..الخ

  • 4079
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 859

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر رمضان شریف ۲۹ دن کا ہو اور ایک پہلا روزہ ہم نے بوجہ چاند نہ دکھائی دینے کے کھا لیا، اور ہمارے ۲۸ ہی ہوئے تو کیا ہم ۲۸ روزے کر کے عید کر لیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت میں عید کر کے ایک روزہ قضا کرنا ہو گا۔ کیونکہ مہینہ ۲۸ روز کا نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم (۲۸ شوال ۴۳ھ)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 207

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ