السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہلال کمیٹی کے اراکین میں کون کون سے علماء شامل ہیں اور کون کون سے مسلک سے وابستہ ہیں شرعی نقطہ نظر سے ان کا فیصلہ ہمارے لیے قابل قبول ہے، آیا عید کرنے میں بھی ان کے فیصلہ کو قبول کر لینا چاہیے ہمارے امام مسجد صاحب فرماتے ہیں کہ ہلال کمیٹی حکومت کے ماتحت فیصلہ کرتی ہے، ہمارے لیے ان کا فیصلہ قابل حجت نہیں، ہمیں حدیث پر عمل کرنا چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہلال کمیٹی میں علمائے حنفیہ ہیں ان میں غیر عالم بھی ہیں۔ اگر شک ہو تو ٹیلی فون کے ذریعہ تحقیق کر سکتے ہیں۔ (اخبار اہل حدیث لاہورجلد ۲ شمارہ ۳۶)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب