سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(57) فقہاء کے نزدیک اختلاف مطالع جس کی وجہ سے نمایاں فرق رؤیت ہلال..الخ

  • 4060
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 914

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فقہاء کے نزدیک اختلاف مطالع جس کی وجہ سے نمایاں فرق رؤیت ہلال میں واقع ہوتا ہے، اس کے لیے کتنی مسافت معتبر ہے۔ بعض نے ۴۸ میل۔ بعض نے ۷۲ میل، بعض نے ۴۸۰ میل کہا ہے۔ معتبر ترین کیا ہے؟ (عبدہ محمد ہاشم مجددی کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رویت ہلال کا حلقہ دائرہ کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس سے بعض مقامات پر ۴۸ میل میں فرق واقع ہو جاتا ہے۔ اور بعض میں ۷۲ یا ۴۸۰ میل پر بھی فرق واقع نہیں ہو سکتا۔ اس لیے یہ سب قول اپنے اپنے مقامات پر معتبر ہو گا۔ یہ فقہاء کرام کا اندازہ ہے۔ اس لیے اختلاف مطالع میں اول ترین فاصلہ ہی کو معتبر ترین سمجھا جائے گا۔ ہم فنی نقطۂ نظر سے کسی قول پر دوسرے کو ترجیح نہیں دے سکتے۔ روایات حدیث میں نظر آتا ہے کہ عام طور پر اتنے فاصلہ کو جو ایک شتر سوار رات بھر طے کر لیتا تھا۔ ایک مطلع سمجھا جاتا تھا۔ اس لیے اقل ترین مسافت یعنی ۴۸ میل معتبر معلوم ہوتی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 164

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ