السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص کی آنکھ دیر سے کھلی۔ ابھی اس نے غسل جنابت کرنا ہے، سحری کا وقت تھوڑا ہے، کیا وہ سحری کھا کر غسل جنابت کر سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ابن ماجہ میں حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ جنبی ہوئے اور بلال رضی اللہ عنہ آپ کو نماز کے لیے بلاتے تو آپ اٹھتے اور غسل کرتے پھر نماز پڑھاتے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی ضرورت سے اگر وقت غسل کا قبل سحری نہیں ملتا تو باوضو ہو کر سحری کھا لے اور پھر بعد صبح صادق غسل کر کے نماز پڑھ لے روزہ میں کوئی خرابی نہیں آتی۔
(عبد اللہ امر تسری روپڑی) (فتاویٰ اہل حدیث ج ۲ ص ۵۶۶)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب