السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر سحری نہ کھائی جائے تو روزہ ہو گا یا نہیں ہوگا؟ (عبد اللہ شاہ منڈے پنڈ چک نمبر ۴۹ ڈاکخانہ خاص ضلع لائلپور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سحری نہ کھانے سے روزہ ہو جاتا ہے۔
کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں۔ رسول اللہ ﷺ گھر میں آئے ہم نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ہمیں حسیس، کھجوریں، پنیر، گھی ملا کر تیار کیا ہوا کھانا تحفہ دیا گیا۔ آپ نے فرمایا مجھے دکھلا میں نے صبح روزہ کی حالت میں کی۔ پھر آپ نے کھانا کھا لیا۔ مشکوٰۃ۔ اس سے معلوم ہوا کہ سحری کھائے بغیر روزہ ہو جاتا ہے، ورنہ آپ روزہ نہ رکھتے۔ اور اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نفلی روزہ توڑ سکتے ہیں۔ (عبد اللہ امر تسری روپڑی از بھویہ آصل ڈاکخانہ خاص ضلع لاہور) (فتاویٰ اہل حدیث ج ۲ ص ۵۶۶)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب