السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر حاملہ عورت روزہ نہ رکھ سکے تو وہ فدیہ دے یا قضائی کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حاملہ اگر بعد وضع حمل بچہ کو دودھ پلانے کے دنوں میں روزہ رکھ سکے تو بہتر ہے کہ روزہ رکھے۔ ورنہ فدیہ دے دے۔ حدیث میں ہے، خدا تعالیٰ نے مرضعہ اور حاملہ سے روزہ اٹھا لیا ہے۔ مشکوٰۃ۔
(عبد اللہ امر تسری روپڑی) (فتاویٰ اہل حدیث روپڑی جلد ۲ ص ۵۵۴۔ ۲۹ ذی قعدہ ۱۳۵۵ھ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب