سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) رمضان المبارک میں شیطان زنجیروں میں جکڑ دئیے جاتے ہیں..الخ

  • 4044
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 942

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث میں آتا ہے کہ رمضان المبارک میں شیطان زنجیروں میں جکڑ دئیے جاتے ہیں۔حالانکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس مہینے میں بھی قتل و غارت اور دوسرے جرائم ہوتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی لوگ اس ماہ مقدس میں بھی کھاتے پیتے رہتے ہیں۔ اگر شیطان قید میں ہیں تو پھر ان برائیوں پر کون اُکساتا ہے، حدیث کی وضاحت فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آدمی صرف شیطان کی وجہ سے برائی نہیں کرتا۔ بلکہ نفس کی خباثت کی وجہ سے بھی گناہ کرتا ہے۔ قرآن میں ہے کہ ﴿اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَةٌ بِالسُّوْءِ﴾ (اخبار اہل حدیث ج ۱ ش ۴۷۔ ۱۱ شوال ۱۳۹۰)

توضیح:

حدیث میں آیا ہے کہ شیطان رمضان المبارک میں قید کئے جاتے ہیں۔ یہ صحیح ہے لیکن رہا یہ سوال کہ اس ماہ میں لوگ جرائم میں کیوں مبتلا ہوتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ رمضان شریف کا مہینہ مسلمانوں کے لیے ترک جرائم کی ٹریننگ کا مہینہ ہے جس کی وجہ سے گیارہ ماہ مسلمان برائی سے رک جاتا ہے، اسی طرح شیطان بھی اپنے دوستوں کو گیارہ ماہ ہر برائی کی ٹریننگ دیتا ہے۔ اور رمضان شریف میں وہ خود قید ہو جاتا ہے، اور اس کے چیلے چپٹے گیارہ ماہ کی ٹریننگ کی بنا پر رمضان المبارک میں بھی سابقہ عادت کے مطابق جرائم میں مبتلا ہوتے ہیں۔ واللہ اعلم

(الراقم علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 110

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ