سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(37) انجیکشن سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟

  • 4040
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1593

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انجیکشن سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں اختلاف ہے، ایک فریق کہتا ہے کہ ٹیکہ سے دوائی معدہ میں نہیں جاتی اس لے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ دوسرا فریق کہتا ہے کہ انجیکشن تمام اعضاء پر فوری اثر ڈالتا ہے، جب امعاء پر اثر پڑا تو معدہ بھی ضرور متاثر ہو گا۔ بہر حال چونکہ ہمیں مشتبہ چیزوں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ ایسا مریض جسے انجیکشن کی ضرورت لاحق ہو۔ روزہ نہ رکھے۔ اور بعد میں قضا کرے۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ جلد ۶ ش ۲۱۔ ۲۹ رمضان المبارک ۱۳۷۳ھ)

توضیح:

جو مریض روزہ نہ رکھ سکتا ہو، وہ نہ رکھے، اور جو رکھ سکتا ہو، وہ رکھے، اور انجیکشن افطار کے بعد لگوائے روزہ کی حالت میں احتیاط افضل ہے۔ واللہ اعلم۔ (الراقم علی محمد سعیدی خانیوال)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 107

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ