سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36) رمضان میں وضو کے بغیر کلی کرنا یا ضروری غسل واجب کے بغیر نہانا

  • 4039
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1228

سوال

(36) رمضان میں وضو کے بغیر کلی کرنا یا ضروری غسل واجب کے بغیر نہانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتا ہے کہ رمضان میں وضو کے بغیر کلی کرنا یا ضروری غسل واجب کے بغیر نہانا جائز نہیں ہے، بکر کہتا ہے گرمی کی بناء پر جائز ہے، دونوں میں سے کس کا قول صحیح ہے


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بکر کا قول صحیح ہے۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۴ شمارہ نمبر ۲۴) (۸ شوال ۱۳۰۱ھ)

توضیح:…امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح بخاری میں بایں الفاظ باب منعقد کیا ہے۔

((باب اغتسال الصائم وَبَلَّ ابن عمر ثوباً فالقی علیه وھو صائم ودخل الشعبی الحمام وھو صائم وقال الحسن لا باس بالمضمضة والتبرد للصائم))

صحابہ اور تابعین کے اقوال ذکر کرنے کے بعد غسل جنابت کی حدیثیں لا کر ثابت کیا ہے کہ روزہ کی حالت میں غسل کرنا روزہ کے منافی نہیں۔ خواہ غسل جنابت ہو یا غسل گرمی وغیرہ کے لیے ہو۔ ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب۔ (الراقم علی محمد سعیدی خانیوال)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 107

محدث فتویٰ

تبصرے