سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(32) قطبین میں چھ ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات ہوتی ہے

  • 4035
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1338

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قطبین میں چھ ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات ہوتی ہے، اگر وہاں کوئی مسلمان ہو تو روزے کیونکر رکھے یہ اشکار ہے، جسے حل کرنا چاہیے۔ تاکہ اسلام عالمگیر مذہب ثابت ہو؟ (محمد الیاس قصور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلے تو یہ ثابت کیجئے کہ جہاں چھ ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات ہے، آباد کون ہے، حکومت کس کی ہے، اور وہاں لوگوں کا گذاراہ کس طرح ہو رہا ہے، پھر جس طرح انہوں نے سونے، جاگنے اور کام کاج کرنے کے اوقات مقرر کر رکھے ہوں گے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جہاں رمضان کا مہینہ آئے وہاں روزے فرض ہیں، جہاں رمضان کا مہینہ نہ آئے وہاں فرض کیونکر ہوں گے۔ بے شک اسلام عالمگیر مذہب ہے، اور اس کے عالم گیر ہونے کا ثبوت یہی ہے کہ وہ خواہ مخواہ کسی کو مکلف نہیں کرتا۔ (اخبار اہل حدیث جلد ۳ شمارہ ۱۲، ۱۴ جمادی الثانی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 105

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ