السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شام کے وقت آسمان برابر ہو گیا بہت اتنظار کے بعد یقین کیا کہ سورج غروب ہو گیا ہو گا۔ اور روزہ افطار کر دیا گیا تو پھر سورج نے دکھائی دی، اور چھپ گیا۔ اب روزہ دار دوبارہ روزہ رکھیں یا وہ روزہ غلطی والا ہی کافی ہے۔ (عبد العزیز جالندھری)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایک روزہ قضا کرے کیونکہ ﴿اَتِمُّو الصِّیَامَ اِلَی اللَّیْلِ﴾ کی تعمیل نہیں ہوئی عدم تعمیل غلط فہمی کی وجہ سے ہے، اس لیے کفارہ نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔ (۵ رمضان المبارک ۱۳۶۳ھ) (فتاوی ثنائیہ جلد ۱ ص ۴۱۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب