سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(28) رمضان مبارک کے مہینے میں چوبیس کلاک کا روزہ رکھنا درست ہے یا نہیں؟

  • 4031
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1149

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان مبارک کے مہینے میں چوبیس کلاک کا روزہ رکھنا درست ہے یا نہیں؟ اس کی تفصیل یہ ہے کہ مغرب کے بعد کھانا کھاتے ہیں، اور سو جاتے ہیں، سحری کرتے نہیں صبح کو کام کاج کرتے ہیں، اور روزہ دار کے موافق رہتے ہیں۔ مغرب ہو تو پھر کھانا کھاتے ہیں۔ ایسے بھوکے رہنے سے روزہ ہوتا ہے یا نہیں؟ (میاں حسین پٹیل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے لوگ اگر روزہ کی نیت نہ کرے، اس کا روزہ نہیں ہو گا۔ (۲۲ ذی قعدہ ۳۹ھ)

شرفیہ:

سحری نہ کھانا حدیث نبوی ((تسحر وافان فی السحور برکة)) اور حدیث ((فصل ما بین صیامنا وصیام اھل الکتاب اکلة السحر)) رواہ مسلم کے خلاف ہے۔ ۱۲ (ابو سعید شرف الدین دہلوی) (فتاویٰ ثنائیہ جلد، ص ۴۳۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

 

جلد 06 ص 104

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ