سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(23) بچہ کو دودھ پلانے کے زمانہ میں کیا رمضان کے روزے کی قضا لازم ہے؟

  • 4026
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1224

سوال

(23) بچہ کو دودھ پلانے کے زمانہ میں کیا رمضان کے روزے کی قضا لازم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچہ کو دودھ پلانے کے زمانہ میں کیا رمضان کے روزے کی قضا لازم ہے؟ یا فدیہ ادا کرنے سے فرض کی ادائی ہو سکتی ہے؟ اگر دوسرے رمضان تک روزے کی قضا پوری نہ کر سکے بوجہ کمزور بچہ یا اندیشہ علالت تو ایسی صورت میں فدیہ ہو سکتا ہے، اگر فدیہ ہو سکتا ہے تو اس کی مقدار کیا ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرضعہ کو ضعف شدید ہو۔ مقوی غذائیں کھانے سے بھی جس کی تلافی نہ ہو سکے تو روزہ ملتوی کر دے۔ اگر بچہ شیر گائے پی سکے تو اس کا دودھ چھڑا دے۔

((قال اللّٰہ تعالیٰ ﴿فَاِنْ اَرَادَ فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِنْھُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْھِمَا﴾

اگر وہ بہت کمزور ہے تو طعام مسکین فدیہ دے دے، یعنی روزانہ ایک سائل کو کھانا کھلاوے۔ پ۴ ع ۱۴۔ (اہل حدیث ۱۴ ربیع الاول ۱۳۹۲ھ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ۱ ص ۴۰۵)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 100

محدث فتویٰ

تبصرے