السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید اپنی بیوی شب کو صحبت کرتا ہے، اور سحری کھا کر روزہ رکھ لیتا ہے اور غسل نہیں کرتا۔ اور نہ نماز فجر میں شرکت کرتا ہے، سحری کھا کر سو اجاتا ہے، کیا اس کا روزہ ہوا یا نہیں؟(راقم عبد اللہ)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا کرنے سے زید گنہ گار ہو گا، لیکن روزہ ہو جائے گا۔ (۱۳ شوال ۱۳۲۴ھ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ۱ ص ۴۳۰)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب