سال تمام میں حرام روزے کتنے اور کون سے ہیں؟
دونوں عیدوں کے روزے حرام ہیں۔ (۲ ذی الحجہ ۱۳۳۷ھ)
شرفیہ:…ایام تشریق میں بھی روزہ رکھنا منع ہے۔
((قال رسول اللّٰہ ﷺ ایام التشریق ایام اکل و شرب وذکر اللّٰہ عزوجل)) (رواہ مسلم)
’’یعنی ایام تشریق ذی الحجہ کی ۱۱۔ ۱۲۔ ۱۳ تواریخ کھانے پینے اور یاد الٰہی کے دن ہیں۔‘‘
(ابو سعید شرف الدین) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ۱ ص ۴۱۳)
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ