سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(13) حیض کے روزوں کی قضائی کا وقت

  • 4016
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 972

سوال

(13) حیض کے روزوں کی قضائی کا وقت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایام حیض کے قضا شدہ روزے کی قضائی کیا عید کے بعد متصل دے یا سال بھر کے اندر اندر جب چاہیے قضائی دے سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ماہ شعبان میں قضائی دیا کرتی۔ اس سے معلوم ہوا کہ عورت دیر سے بھی قضائی دے سکتی ہے، اور جتنی جلدی دی جائے بہتر ہے، کیونکہ خطرہ ہے کہ موت آ جائے، اور روزے ذمہ رہ جائیں۔ (فتاویٰ اہل حدیث روپڑی جلد ۲ ص ۵۶۴) (عبد اللہ امر تسری روپڑی)

توضیح:… یہ روایت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی مشکوۃ شریف میں ہے۔ (اراقم علی محمد سعیدی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 96

محدث فتویٰ

تبصرے