کیا بیوی سے بوس و کنار ہونے سے روزہ میں نقص پڑ جاتا ہے؟
جواب:… حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ بحالت روزہ بوسہ لے لیا کرتے تھے۔ اس حدیث سے ظاہر ہے کہ بیوی سے بوس و کنار ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ مگر جوان ؤدمی کو اس سے احتیاط کرنی چاہیے۔ (فتاویٰ اہل حدیث جلد نمبر ۲ ص ۵۶۵، عبد اللہ امر تسری روپڑی)
توضیح:… یہ حدیث مشکوٰۃ شریف میں ہے۔
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ