سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(08) روزہ کی حالت میں مباشرت

  • 4011
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3447

سوال

(08) روزہ کی حالت میں مباشرت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص ماہ رمضان میں اپنی بیوی سے مباشرت کرتا ہے، اگرچہ دخول تک نوبت نہیں پہنچتی۔ لیکن اُسی حالت میں ہی اُس کی منی خارج ہو جاتی ہے، کیا اُس سے روزہ میں کوئی نقصا واقع ہو جاتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اپنی بیوی سے ماہ رمضان میں مباشرت کرنے سے انزال ہو جائے تو کفارہ پڑ جاتا ہے، خواہ دخول تک نوبت نہ پہنچے۔ کیونکہ خواہش پوری ہوگی۔ کفارہ پے در پے دو ماہ کے روزے ہیں۔ اگر اس کی طاقت نہ رکھے تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دے۔ (۲۶ شوال ۱۳۵۶ھ۔ فتاویٰ اہل حدیث، جلد ۳، صفحہ نمبر ۵۵۸) (عبد اللہ امر تسری روپڑی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 94

محدث فتویٰ

تبصرے