سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(212) تحصیلدار کو کوئی صاحب زکوٰۃ سوائے زکوٰۃالخ۔

  • 3993
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1122

سوال

(212) تحصیلدار کو کوئی صاحب زکوٰۃ سوائے زکوٰۃالخ۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تحصیلدار کو کوئی صاحب زکوٰۃ سوائے سرکاری مال کے اگر کچھ خاص طور سے دے دے تو اسے لے لینا، اور امیر یا امام کے پاس جمع کرانا اور یہ کہہ دینا کہ یہ مجھ کو الگ ملا ہے جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ہر گزجائز نہیں کیوںکہ عالم یا تحصیلدار کو جو بیت المال سے تنخواہ ملتی ہے، بس کا وہی حق ہے،ایک دفعہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک تحصیلدار زکوٰۃ اگاڑی کر کے لایا اور کہا کہ یہ تو سرکاری مال ہے، اور یہ اس نے مجھ کو خاص طور پر دیا ہے، تو آپﷺ نے بہت کچھ سخت ترش الفاظ بولے اور آپ بہت ناراض ہوئے وغیرہ (کتب حدیث) (فتاویٰ ستاریہ جلد اول ص۸۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 312

محدث فتویٰ

تبصرے