السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی کے پاس مال بہت ہے، مگر وہ زکوٰۃ نہیں دیتا، اس کا مال حلال ہو گا یا حرام؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مال کی حلت اور حرمت تو اس کی کمائی پر موقوف ہے، زکوٰۃ ادا کرنے سے اس کی حلت حرمت پر کوئی اثر نہيں پڑتا۔ البتہ اس سے کفر لازم آتا ہے، اور کفر کی سزا قیامت ہی کو ملے گی۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۹ شمارہ نمبر ۳۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب