سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(172) کچا حمل

  • 3954
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1077

سوال

(172) کچا حمل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو روح داخل ہونے سے پہلے ساقط ہو جاتے ہیں ان کا روح پیدا کیا گیا ہے یا نہیں اور وہ روز حساب زندہ ہو کر جنت یا دوزخ میں جائیں گے یا نہیں اگر ان کا روح پیدا کیا گیا تو جسم طفل جو بعض دفعہ قریب قریب پورا ہو چکا ہوتا ہے اس کے لغو پیدا کرنے س یکیا فائدہ اور کیا وہ اکارت جائے گا۔؟ خاکسار محمد خریدار تنظیم ۱۸۴۷ء


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کاجواب قرآن مجید نے دے دیا ہے:

﴿وَ بَلَوْنٰہُمْ بِالْحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ﴾

’’ہم ان کو نعمتوں اور مصیبتوں سے آزماتے ہیں تاکہ وہ خدا کی طرف رجوع کریں۔‘‘ (فتاویٰ روپڑی: جلد اول، صفحہ ۱۵۷،۱۵۸)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 387

محدث فتویٰ

تبصرے