سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(164) کیا حضور جو چاہیں کر سکتے ہیں؟

  • 3947
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1027

سوال

(164) کیا حضور جو چاہیں کر سکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رب کی رضا کے بغیر خودبخود جو چاہیں کر سکتے ہیں مثلاً آپ نے درختوں کو بلایا، جڑ سمیت حاضر ہو گئے، مٹھی میں روڑ بول اٹھے، پچاس نمازوں کے عوض پانچ کر دیں۔( محمد طاہر ولد مولوی صدر الدین سفیر مدرسہ غزنویہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خدا کی مرضی کے بغیر نبی کوئی کام نہیں کرتا نہ معجزہ نہ کوئی اور درخت کی حدیث باذن اللہ کا لفظ ہے۔( عبداللہ امرتسری ۱۳ جماد الثانی ۱۳۵۶ھ فتاویٰ روپڑی: جلد اول، صفحہ ۲۰۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 362

محدث فتویٰ

تبصرے