سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مرسل حدیث کی تحقیق

  • 394
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1416

سوال

سوال: اسلام علیکم، ایک سوال تھا کہ کیا مرسل حدیث مطلقا مردود ہے، یا اس کی کچھ مقبول اقسام بھی ہیں؟

جواب: مرسل روایت مطلقا مردود نہیں ہے بلکہ اس کی کچھ اقسام مقبول ہیں جیسا کہ مرسل صحابی بالاتفاق مقبول ہے اور اسی طرح مرسل مخضرمین کو بھی تقریبا اتفاقا مقبول روایات میں شمار کیا گیا ہے۔

کبار تابعین، متوسط تابعین اور صغار تابعین کی مراسیل کی حجیت میں فقہاء اور محدثین کا تفصیلی اختلاف منقول ہے۔
1۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے مطلق طور ان مراسیل روایت کو قبول کیا ہے۔
2۔ امام مالک اور امام شافعی، امام ابن تیمیہ اور بعض محدثین رحمہم اللہ نے کچھ شرائط کے ساتھ قبول کیا ہے۔ اگرچہ ان شرائط کی تفصیلات میں پھر ان میں اختلاف ہے۔
3۔ امام احمد بن حنبل اور محدثین رحمہم اللہ نے عموما انہیں ضعیف میں شمار کیا ہے۔

راقم کا رجحان دوسرے موقف کی طرف ہے کہ کچھ شرائط کے ساتھ مرسل روایت قوی ہو جاتی ہے اور درجہ قبولیت کو پہنچ جاتی ہے۔

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ