السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ابلیس فرشتوں میں تھا یا کہ پہلے ہی الگ تھا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن مجید میں ہے:
﴿کَانَ مِنَ الْجِنِّ﴾(۵؍۱۸)
’’یعنی ابلیس جنوں سے تھا۔‘‘
اس میں دو قول ہیں بعض کہتے ہیں۔ فرشتوں کی ایک جماعت ہے ان کو جن کہتے ہیں، ابلیس ان سے تھا، بعض کہتے ہیں زمینی جنوں سے تھا، پہلے قول کی بنا پر فرشتوں سے تھا ، دوسرق قول کی بنا پر کثرت عبادت کی وجہ سے فرشتوں سے ملا دیا۔(فتاویٰ روپڑی: جلد اول،صفحہ۱۷۸)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب