سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(153) نیکی اور بدی کا خالق کون ہے ؟

  • 3935
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1085

سوال

(153) نیکی اور بدی کا خالق کون ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نیکی اور بدی کا خالق کون ہے ؟ قرآن مجید میں ہے کہ خدا کے حکم کے بغیر ایک ذرہ بھی نہیں ہلتا تو بدی کرنے میں گرفت کیسی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید میں ایسی کوئی آیت نہیں جس کا یہ معنی ہو کہ خدا کے حکم کے بغیر ایک ذرہ بھی نہیں ہلتا۔ ہاں کفار سے قرآن مجید نے یہ حکایت کی ہے:

﴿اَشْرَکْنَا وَلَآ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمْنَا مِنْ شَیْءٍ﴾ (پارہ:۸)

’’اگر خدا چاہتا تو ہم نہ شرک کرتے نہ کسی شے کو حرام کرتے۔‘‘

اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں فرمایا:

﴿کَذٰلِكَ کَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ حَتّٰی ذَاقُوْا بَاْسَنَا قُلْ هَلْ عِنْدَکُمْ مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوْہُ لَنَا اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَخْرُصُوْنَ﴾ (پارہ:۸)

’’پہلے لوگوں نے بھی اسی طرح تکذیب کی یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزا چکھا۔ اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہہ دے کیا تمہارے پاس اس بات پر کوئی دلیل ہے، اگر ہے تو اس کو ہمارے سامنے پیش کرو۔ تم محض گمان کی تابعداری کرتے ہو اور محض اٹکل کے پیچھے جاتے ہو۔‘‘

اس آیت میں خدا نے کتنے زور سے تردید کی ہے کہ جو تم کرتے ہو، خدا نہیں کراتا بلکہ یہ محض تمہارا خیال اور محض تمہاری اٹکل ہے اس پر تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ، لیکن خالق ہونا اور شے ہے اور کا سب ( کمانے والا) ہونا اور شے ہے ،خدا خالق ہے بندہ کا سب( کمانے والا ) ہے ۔ (فتاویٰ روپڑی جلد اول: صفحہ ۱۷۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 346

محدث فتویٰ

تبصرے