السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
الہام اور استخارہ میں کیا فرق ہے اور یہ دونوں دلیل ظنی ہیں یا یقینی اور ان کی بنا پر کسی شخص کے متعلق نیک یا بد کا حکم لگانا کس طرح ہے؟( سائل فتح دین)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جواب:جو استخارہ سے معلوم ہوتا ہے وہ بیداری میں ہوتو الہام ہی ہے اور غیر نبی کا الہام دلیل ظنی ہے اور اس میں شیطان کا دخل بھی ممکن ہے ، اس لیے شریعت کے خلاف ہو تو معتبر نہیں اور کسی پر نیک بد کا حکم بھی اسی درجہ کا ہو گا جس درجہ کا الہام ہے اگر کسی کامل بزرگ کا ہے تو وہ زیادہ قابل اعتماد ہے ورنہ معمولی ہے ۔( عبداللہ امرتسری مدیر تنظیم ۷ محرم الحرام ۱۳۵۷ھ مطابق ۹ مارچ ۱۹۳۸ء فتاویٰ اہلحدیچ روپڑ: جلد اول، صفحہ ۱۵۶)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب