سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(130) کسب اور خلق میں کیا فرق ہے؟

  • 3912
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1662

سوال

(130) کسب اور خلق میں کیا فرق ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسب اور خلق میں کیا فرق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خلق نیست سے ہست کرنا اور عدم سے وجود میں لانا کسب کسی امر کا قصد اور ارادہ کرنا اور اس کے قصد اور ارادہ کے مطابق خدا تعالیٰ کا اس کے اعضاء میں حرکت پیدا کر دینا۔

کسب میں کچھ اہتیاجی کا شائبہ بھی ہے یعنی کسی اپنی کمی اورضرورت کو پورا کرنے کے لیے یہ قصد ارادہ ہوتا ہے اس لیے اس کی نسبت بندے کی طرف ہوتی ہے ،خدا کی طرف نہیں ہوتی۔( عبداللہ امرتسری روپڑ۲۶ شعبان ۱۳۵۲ھ ۔فتاویٰ روپڑی جلد اول ،صفحہ ۱۳۶،۱۳۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 320

محدث فتویٰ

تبصرے